رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

.لاہور(کوررٹ‌رپورٹر میڈیا92نیوز) رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ درخواست پرانی انارکلی کے رہائشیوں نے
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کیہے،،،درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور
کے ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر کو غیر قانونی طور پرتعمیر کیاجا رہی
ہے،،،،سی آئی اے سنٹر کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں
ہیں،،،،، رہائشی علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر پہلے بھی دہشتگردی
کے حملے ہو چکے ہیں،،،،، سی آئی اے سنٹر پر حملہ ہوا تو ملحقہ علاقوں کے
رہائشی متاثر ہونگے ،،،،علاقے میں آئی جی پنجاب آفس کی وجہ سے سے پہلے ہی
رہائشی مشکلات کا شکار ہیں،،،،آئی جی آفس کے اردگرد رکاوٹوں کے باعث اور
سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہری پہلے ہی خوفزدہ رہتے ہیں،،،درخواست میں استدعا
کی گئی ہے کہ عدالت شہریوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی
بنانے کے لئے سی آئی اے سنٹر کی تعمیر روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں