لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے بی بی پاک دامن کے اطراف میں تجاوزات پر گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے

لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے بی بی پاک دامن کے اطراف میں تجاوزات پر گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی مزاربی بی پاک دامن کے اطراف میں تجاوزات کو ہٹانے کے آر ڈر کئے جس پر ایل ڈی اے نے آپریشن شروع کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مزاربی بی پاک دامن کے داخلی وخارجی راستے کھولیں جائیں،درخواست گزار نے کہا تھا کہ قبضہ مافیا سے ناجائز طور پر بی بی پاک دامن کی 72کنال اراضی جس پر قبضہ ہے اس کو واہ گذار کروایا جائے۔72کنال اراضی پر ناجائز مکانات اور دکانیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ان قابضین کی وجہ سے بی بی پاک دامن میں زائرین کے لئے سیکیورٹی کے بھی کوئی خاطر خواہ انتظامات موجود نہیںہیں ۔عدالت نے بی بی پاک دامن کے اطراف میں چار دیواری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔تجاوزات کے باعث ٹھیئے قائم کروا کر روزانہ کی بنیاد پر وصولی کرنے والے تاجروں میں تشویش پائی جانے لگی ہے، دوکاندار اپنی کمائی کے چکر میں ٹھیئے لگانے والوں کو آپریشن کے بعد دوبارہ کاونٹرز لگانے کی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں