اراضی ریکارڈ سنٹر چشتیاں کے سٹاف نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے جاب سکیورٹی، تنخواہوں میں اضافہ سمیت 5نکاتی ایجنڈہ کی منظوری کا مطالبہ کر دیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)اراضی ریکارڈ سنٹر چشتیاں کے سٹاف نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے جاب سکیورٹی، تنخواہوں میں اضافہ سمیت 5نکاتی ایجنڈے کی منظوری کا مطالبہ کر دیا۔روزنامہ ”پاکستان“ کو ملنے والی معلومات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر چشتیاں کے سٹاف جن میں تمام ایس ای او سروس سنٹر انچارج اور اے ڈی ایل آر بھی شامل ہیں۔ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی دار اسلم کے سامنے 5نکاتی ایجنڈہ رکھ دیا جس کے مطابق ایجنڈہ اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ اتھارٹی کی جانب سے جو اسانمنٹ دی گئی تھی اور ڈبل ڈبل شفٹ کام لیا گیا تھا اور وعدہ کیا گیا تھا کہ اس کا اوور ٹائم ملے گا وہ بھی دیا جاب سکیورٹی اور سٹاف کو مستقل کئے جانے کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے ان 5نکاتی ایجنڈے کی نشاندہی کی ہے جو کہ صوبے بھر کے ملازمین کے ساتھ درپیش ہے دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی انتظامیہ نے اس درخواست پر مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں