ممنون حسین کب نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ممنون حسین 17 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے.
نگران وزیر قانون علی ظفر کی ملاقات کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے بیرون ملک کا دورہ مؤخر کر دیا، ممنون حسین 17 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے، صدر مملکت نے گورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا کو حکومت بننے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے صدرممنون حسین کو متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری اور 14 اگست کی سالانہ خصوصی تقریب کے انعقاد کے اگلے روز اسلام آباد سے لندن جانا تھا۔
واضح رہے رائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن لندن نے صدرمملکت ممنون حسین کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ممنون حسین پہلے پاکستانی حکمران ہیں جنہیں یہ ڈگری دی جانا تھی، انہیں 17 اگست کورائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں